اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):ملکی برآمدات پرمال برداری اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران ملکی برآمدات پرمال برداری اخراجات کاحجم 698.94ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 47.52فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مال برداری اخراجات کاحجم 473.78ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
مارچ میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 61.56ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 62ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 70.70ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2024میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 657.84ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران مجموعی ملکی برآمدات کاحجم 23.95ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 22.95ارب ڈالرتھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584946