برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 136 فیصد اضافہ

57
State Bank

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر136 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 583.86 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 136 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 247.39 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، فروری میں ملکی برآمدات پرمال برداری کی مد میں 50.06 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجو جنوری میں 50.065 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 23.21 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں ملکی برآمدات پرما؛ برداری کے اخراجات کاحجم 349.67 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔