واشنگٹن ۔ 4 اگست (اے پی پی) سٹار امریکی باب اور برائن برادرز پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میچ میں ہم وطن امریکی جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میچ میں باب برائن اور مائیک برائن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کے مونرو اور انکے ہم وطن جوڑی دار جیک سوک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔