برائن برادرز ڈیل رے بیچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

61
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

فلوریڈا ۔ 22 فروری (اے پی پی) برائن برادرز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ امریکن جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈیل رے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں فرانسیسی جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔ جمعہ کو فلوریڈا، امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچ میں امریکا کے باب برائن اور مائیک برادرز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کے ہیوگو نیس اور انکے ہم وطن جوڑی دار ایڈرین مانارینو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔