برازیل رواں سال 38 ملین ٹن مکئی برآمد کرے گا،ماہرین

99
Agricultural experts

ساﺅ پولو ۔ 7 جولائی (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ برازیل رواں سال ریکارڈ 38 ملین ٹن مکئی برآمد کرے گا جس کی وجہ اس کی وافر پیداوار اور امریکا میں مکئی کی پلانٹیشن میں غیر معمولی تاخیر ہے۔زراعت کے حوالے سے کنسلٹنسی ”ایگروکنسلٹ “ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق برازیل کی موجودہ فصل کی پیداوار بڑھ کر 101.2 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے اس سے قبل سیزن کے دوران مکئی کی پیداوار 100.4 ملین ٹن رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال مکئی کی ملکی برآمدات بڑھ کر 38 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے، اس سے قبل مکئی کا برآمدی حجم 31 ملین ٹن رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔