ساﺅ پالو ۔ 4 جون (اے پی پی) برازیل میں رواں سیزن کے دوران مکئی کی 100ملین ٹن تک پیداوار کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔برازیلین محکمہ زراعت کے مطابق رواں سیزن مکئی کی اگیتی اور پچھیتی پیداوار ملا کر مکئی کی پیداوار100.4ملین ٹن ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ مکئی کے پیداواری علاقوںمیں رواں سیزن انتہائی سازگار ماحول رہنا ہے۔انہو ں نے کہاکہ رواں سال کے مقابلے اس سال مکئی ی پیداوار میں 38 فیصداضافہ ہونے کاامکان ہے۔