37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبرازیل کی خاتون اول کا بیجنگ میں چائنا نیشنل گریٹ تھیٹر کا...

برازیل کی خاتون اول کا بیجنگ میں چائنا نیشنل گریٹ تھیٹر کا دورہ،فن پاروں کی نمائش دیکھی

- Advertisement -

بیجنگ۔14مئی (اے پی پی):چین کی خاتون اول پنگ لی یوان اور برازیل کی خاتون اول روزانجیلا نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں چائنا نیشنل گریٹ تھیٹر کا دورہ کیا۔ روز انجیلا برازیل کے صدر کے ہمراہ چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔چینی میڈیا گروپ کے مطابق دونوں خواتین نے تھیٹر کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور وہاں منعقد فن پاروں کی خصوصی نمائش دیکھی۔

اس موقع پر انہوں نے بین الاقوامی ثقافتی تبادلے اور فنونِ لطیفہ کو فروغ دینے میں چائنا نیشنل گریٹ تھیٹر کے مثبت کردار کو سراہا۔دورے کے اختتام پر پنگ لی یوان اور روز انجیلا نے خصوصی ثقافتی پروگرام میں شرکت کی جس میں کلاسیکل اوپیرا اور چین برازیل دوستی پر مبنی گیتوں کا دلکش مظاہرہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چین کی خاتون اول نے کہاکہ چین اور برازیل دونوں ثقافت و فنون کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں ہمارے ثقافتی تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے جس سے عوامی سطح پر افہام و تفہیم اور دوستی کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

- Advertisement -

ہمیں امید ہے کہ یہ مثبت رجحان جاری رہے گا اور دونوں اقوام کے درمیان عوامی رابطے مزید مضبوط ہوں گے۔برازیل کی خاتون اول روز انجیلا نے کہا کہ وہ برازیل اور چین کے درمیان ثقافتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے پرعزم ہیں اور دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596805

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں