برازیل، مسافر طیارہ گر کر تباہ ، 61 افراد ہلاک

175

برازیلیا۔10اگست (اے پی پی):برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، جس سے 61 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ شنہوا کے مطابق ایئر لائن کی جانب سے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں 57 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے جن میں سے کوئی بھی حادثے میں زندہ نہیں بچ سکا۔ طیارہ جنوبی ریاست پرانا کے شہر کاسکاویل سے ساؤ پالو کے گوارولہوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ جا رہا تھا کہ راستہ میں ھادثہ کا شکار ہو گیا ۔