براک اوباما اپنی اہلیہ کے ساتھ چھٹیاں منانے جزائرموسکیٹو پہنچ گئے

147

واشنگٹن ۔ 08 فروری (اے پی پی) امریکا کے سابق صدر براک اوباما اپنی اہلیہ کے ساتھ چھٹیاں منانے جزائرموسکیٹو پہنچ گئے،ذرائع کے مطابق صدر اوباما کیریبین برٹش ورجن آی لینڈز کے مقام جزائرموسکیٹو پہنچنے کے بعد وہاں واٹر سپورٹس،کیٹو سرفنگ اور سپیڈ بوٹ سے لطف اندوز ہوئے ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ مشعل بھی تھیں۔ذرائع کے مطابق وہ بہت مطمئن اور پر سکون دکھائی دے رہے تھے ۔اوباما پام سپرنگ سے یہاں آئے ہیں جہاں انھوںنے اپنی چھٹیوں کے کچھ دن گذارے۔