19.7 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومتجارتی خبریںبراہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 8 ماہ کے دوران 41 فیصد...

براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 8 ماہ کے دوران 41 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران 41.06فیصد اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) کا حجم 1.618ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران ایف ڈی آئی کا حجم 1.147ارب ڈالر رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 0.471ارب ڈالر یعنی 41فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے دوران ملک میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں چین سرفہرست رہا اور چین کی جانب سے 662ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے۔

- Advertisement -

اسی طرح برطانیہ اور امریکہ کی جانب سے بالترتیب 167 ملین ڈالر اور68ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573715

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں