بارباڈوس ۔04 مئی (اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بناکر 183 رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ اس کی ایک وکٹ ابھی باقی ہے، دیویندرا بیشو 16 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے، ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 90 اور کریگ بریتھویٹ 43 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، پاکستان کی طرف شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یاسر شاہ نے 6، محمد عباس نے 2 جبکہ محمد عامر نے ایک کھلاڑی آﺅٹ کیا۔ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستانی کھلاڑی صرف 8 کھلاڑی آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوسکے۔