برسبین ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) برسبین انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2 جنوری 2017ءسے آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے صفہ اول کے کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں میلوس راﺅنک اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ خواتین کے مقابلوں میں وکٹوریہ آزارینکا ٹائٹل کے دفاع کے لئے میدان میں اترینگی۔ ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائیگا، سات روزہ ایونٹ کا اختتام 8 جنوری کو ہوگا۔