15.5 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبرسلز میں تارکین وطن کی جانب سے استحکام پاکستان ریلی

برسلز میں تارکین وطن کی جانب سے استحکام پاکستان ریلی

- Advertisement -

برسلز۔23فروری (اے پی پی):استحکام پاکستان اوورسیز فورم بیلجئم شاخ کے زیر اہتمام برسلز میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے سیمینار اور ’’استحکام پاکستان‘‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں حکومت پاکستان اور اس کے اداروں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کیا گیا ۔

کمیونٹی لیڈرز راجہ محمد خالد اور فرید خان ریلی اور سیمینار کے لئے رابطہ کار تھے۔جاری بیان کے مطابق شرکا نے قومی پرچم ، پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے والے بینرز اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں،تقریب قومی ترانے اور ملی نغموں سے گونجتی رہی ۔کشمیری رہنما سردار صادق خان نے قومی امن کی خاطر دی گئی قربانیوں کو اجاگر کیا جبکہ کمیونٹی رہنما راجہ محمد خالد نے تارکین وطن پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے استحکام کے لیے اپنی صلاحیتیں وقف کریں۔

- Advertisement -

فورم کے صدر شہزادہ عثمان طاہر نے سمندر پار پاکستانیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔حاضرین نے نام نہاد سول نافرمانی کی کال کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے غیر متزلزل حمایت کا عزم کیا۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور اس کے اداروں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کیا۔ تقریب کا اختتام "پاکستان زندہ باد، پاک آرمی زندہ باد” کے نعروں کے ساتھ ہوا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564962

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں