برسلز میں پاکستانی سفارتخانے میں مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف بھارتی مظالم اجاگر کرنے کیلئے تصویری نمائش کا افتتاح

123

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے میں پیر کو بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف بھارت کے جرائم کی عکاسی کرنے والی ’’کشمیر یوم سیاہ‘‘ تصویری نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے نمائش کا افتتاح کیا۔

سوموار کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ایک ہفتے تک جاری رہنے والی تصویری نمائش میں بھارتی مظالم اور کشمیری عوام کی حالت ناگفتہ بہ کی بھرپور انداز میں عکاسی کی جائے گی ۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی دل دہلا دینے والی تصویریں کشمیریوں کے نہ ختم ہونے والے مصائب کو اجاگر کرتی ہیں جنہیں اقوام متحدہ کے دفاترز، آئی این جی اوز، رضاکاروں اور بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے دستاویزی اور وسیع پیمانے پر رپورٹ کیا گیا ہے۔