- Advertisement -
برسلز ۔16مئی (اے پی پی):برسلز میں پاکستانی سفارتخانے نے ‘یومِ تشکر’ کے موقع پر مسلح افواج کی جرأت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے جمعہ کو یہاں ایک پْر وقار تقریب کا انعقاد کیا ۔
سفارتخانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق اس موقع پر سفیر رحیم حیات قریشی نے پرچم کشائی کی اور ‘آپریشن بنیان مرصوص’ کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جو ثابت قدمی کی ایک ایسی مثال ہیں جو آنے والی نسلوں کو ہمیشہ متاثر کرتے رہیں گے۔
- Advertisement -
تقریب کا اختتام پاکستان، شہداء وطن اور قومی یکجہتی کیلئے دعائوں کے ساتھ ہوا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598012
- Advertisement -