سیالکوٹ۔26مارچ (اے پی پی):برصغیر کے عظیم رہنماء سرسید احمد خاں کایوم وفات 27 مارچ کو منایا جائے گا۔ سرسید احمد خاں نے ہندوستان کے مسلمانوں میں بیداری علم کی تحریک پیدا کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ وہ انیسویں صدی کے بہت بڑے مصلح اور رہبر تھے۔
سر سید احمد خان 17 اکتوبر 1817 کو دہلی میں پیدا ہوئے ان کااصل نام سعید احمد خاں تھا جبکہ ’’سر‘‘ کا خطاب انہیں ملا تھا۔ ابتدائی تعلیم میں انہوں نے قرآن پاک کا مطالعہ کیا اس کے علاوہ عربی اور فارسی ادب کا مطالعہ بھی کیا۔سرسید احمد خاں نے 1875 میں علی گڑھ میں مدرسۃ العلوم قائم کیا۔
انہوں نے لاتعداد کتابیں لکھیں اور دو قومی نظریہ واضح کیا۔سرسید احمد خاں 27 مارچ 1898 کو وفات پائی اور انہیں علی گڑھ میں مدرسۃ العلوم میں سپردخاک کیا گیا۔ سر سید احمد خاں کی برسی کے موقع پر مختلف سرکاری اور نجی تقریبات میں ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576384