اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کے 2013ءمیں پاکستان سے تشدد کے خاتمہ کے عزم کے ساتھ گذشتہ 2 برسوں کے دوران دہشت گردی میں 75 فیصدکمی آئی ہے۔ برطانوی ہفت روزہ میگزین سپیکٹیٹر کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق تشدد کا ابھی مکمل خاتمہ نہیں ہوا ہے، گذشتہ 2 برسوں میں اس میں تین حصہ کمی آئی ہے، جارج ڈبلیو بش کی طرف سے 15 سال قبل دہشت گردی کے خلاف جنگ کی نسبت آج ملک کا ہر حصہ محفوظ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چند سال پہلے تک پاکستان کا دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں شمار ہوتا تھا، یہ احمقانہ بات لگتی تھی کہ پاکستان کی سیکورٹی کی مشکلات پر قابو پا لیا جائے گا لیکن غیر متوقع اور غیر معمولی طور پر ایسا کچھ یقینی طور پر وقوع پذیر ہوا جب سے اس نے پاکستان کو خطرناک ملک قرار دینے کی سوچ کو ناکام بنایا ہے، مغرب میں بھی یہ تاثر ختم ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ستمبر 2013ءمیں کراچی میں بلائے گئے کابینہ کے خصوصی اجلاس کی وجہ سے یہ تبدیلی ممکن ہوئی جس میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے تشدد کے کلچر کو اب ختم ہونا چاہئے۔