برطانوی سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کار حادثے میں زخمی

156

لندن۔14دسمبر (اے پی پی): انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کار حادثے میں زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 45 سالہ اینڈریو فلنٹوف سرے کے ڈنس فولڈ پارک ایروڈروم میں ایک ٹی وی شو کی ریکارڈنگ کے دوران کار حادثے کا شکار ہوئے۔اینڈریو فلنٹوف کی گاڑی کو حادثہ سرے کے علاقے میں پیش آیا جہاں برف کے باعث ان کو ابتدائی طبی امداد موقع پر ہی موجود ٹیم کی جانب سے دی گئی اورپھر ہوئی جہاز کے ذریعے سابق کرکٹر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حادثے میں اینڈریو فلنٹوف کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سابق کرکٹر کی جان کو خطرہ نہیں ہے ۔آل راؤنڈر کا ہسپتال میں علاج جاری ہے جب کہ ان کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ کار کی رفتار تیز نہیں تھی۔ حادثے کے بعد ٹی وی شو کی شوٹنگ کو روک دیا گیا ہے اور جب تک اینڈریو فلنٹوف مکمل صحتیاب نہیں ہوجاتے شوٹنگ نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2019 میں بھی اینڈریو فلنٹوف کی کار تیز رفتار ی کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی تھی، اس دوران بھی آل راؤنڈر ٹی شو ٹاپ گیئر کی ایک قسط کی ریکارڈنگ مکمل کروا رہے تھے ۔ اینڈریو فلنٹوف کو 79 ٹیسٹ، 141 ایک روزہ بین الاقوامی اور 7 ٹی ٹونٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے انگلینڈ کی 2005 اور 2009 کی ایشز کامیابیوں میں کلیدی کردار ادا کیا تھا ۔\932