برطانوی مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس انگلینڈ کے آئندہ ہوم اور آئی پی ایل سیزن سے باہر

80
برطانوی مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس انگلینڈ کے آئندہ ہوم اور آئی پی ایل سیزن سے باہر

لندن۔18جنوری (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس ذاتی وجوہات کے باعث آئندہ ہوم سیزن سمیت آئی پی ایل کے 15 ویں سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق، دنیا کے پریمیئر آل راؤنڈر بین اسٹوکس اپنی ذاتی وجوہات کی بنیاد پر انگلینڈ کے اگلے ہوم سیزن اوررواں سال شیڈول انڈین پریمیئر لیگ کے 15 ویں ایڈیشن میں ایکشن میں نہیں ہوں گے۔30 سالہ آل رائونڈر نے انگلش ٹیم کپتان جو روٹ کے ساتھ ملکر آئی پی ایل 2022 کےایڈیشن کی نیلامی میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے،

انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان اور نائب کپتان آئی پی ایل کے بجائے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کھیل کر نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ہوم سمر کے پہلے ٹیسٹ کی تیاری کریں گے۔بین سٹوکس رواں سال کے آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کریں جس میں پہلی بار 10 ٹیمیں شامل ہوں گی ۔

سٹوکس آئی پی ایل 2021 کے ایڈیشن کے دوران راجستھان رائلز سکواڈ کا حصہ تھے اور ملتوی ہونے والے پہلے مرحلے کے دوران ان کی انگلی میں فریکچر ہوگیا اور وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے لیکن گزشتہ سال ستمبر میں جب ٹورنامنٹ دوبارہ شروع ہوا تو کووڈ 19کی وجہ سے وقفے کے بعدسٹوکس نے شرکت نہیں کی ۔