برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

93
Madrid Open Tennis
Madrid Open Tennis

کیلیفورنیا۔7مارچ (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار ، تین گرینڈ سلام کے چیمپئن اینڈی مرے اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 36سالہ برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں بیلجیئم کے حریف کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

امریکا کی مشہور ریاست کیلیفورنیا کے انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ جمعرات کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار ، تین گرینڈ سلام کے چیمپئن اینڈی مرے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلجیئم کے حریف کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں اینڈی مرے کا مقابلہ روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف سے ہوگا۔