برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کا افتتاح موقع پر خطاب

131
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر پیٹرک موڈی نے کہا ہے کہ برطانیہ دیگر ممالک میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں سب سے زیادہ پاکستان کے شعبہ تعلیم میں کرتا ہے۔ پاکستان کی حیثیت برطانیہ کے لئے اولین ترجیحی ممالک میں سے ایک ہے۔برٹش بزنس سینٹر پاکستان میں مصروفِ عمل سو سے زائد برطانوی کاروباری اداروں کو سہولت فراہم کرتے ہوئے پاکستان کی معیشت میں بھی بہتری کیلئے کوشاں ہے۔ یہ باتیں برطانوی انہوں نے ہفتہ کواسلام آباد میں منعقدہ دوسری سالانہ نمائش ‘یو کے ان پاک’ کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ یوکے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کی کوششوں کے باعث برطانوی کاروباری اداروں کی پاکستان میں موجودگی پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مستحکم ہے۔