اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے کوپ 27 میں فنڈ کے قیام کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کی کاوشوں کو سراہا ۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کاپ 27 میں نقصانات کے ازالے کیلئے فنڈ کے قیام پر شیری رحمان اور ان کی ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے۔ہمیں اب شرم الشیخ اور گلاسگو معاہدوں کو عملی شکل دینی ہو گی۔