34.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںبرطانیہ بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خاتمہ...

برطانیہ بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خاتمہ کےلئے اپنا کردار ادا کرے صدر.آزاد جموں وکشمیر محمد مسعود خان

- Advertisement -

اسلام آباد/مظفر آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیرکے صدر محمد مسعود خان نے سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہونے کی حیثیت سے برطانیہ پر زوردیا ہے کہ وہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خاتمہ کےلئے اپنا کردار ادا کرے۔مقبوضہ کشمیرکے عوام اپنے حق خود ارادیت کےلئے پرامن جدوجہد کررہے ہیں جن پر بھارتی قابض افواج مظالم ڈھا رہی ہے۔ برٹش مسلم فرینڈز آف لیبر کے چیئرمین شوکت علی کی جانب سے لندن میں والٹ ہام سٹوفاریسٹ کونسل میں دنیا نیوز یورپ کے باہمی اشتراک سے کشمیرکانفرنس کا نعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیرکے صدر نے کہا کہ برطانیہ دنیا کا ایک اہم اور با اثرملک ہے اور اقوام متحدہکی سلامتی کونسل کا ایک اہم رکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق تنازعہ کشمیرکے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے برطانوی اراکین پارلیمان پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خاتمہ کےلئے بھارت سے رابطہ کرے تاکہ حق خود ارادیت کی پرامن جدوجہد میں شریک نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم ختم کرائے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے حکمرانوں نے سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ کانفرنس سے مختلف برطانوی اراکین پارلیمان، کونسلرز ، سمندر پار مقیم کشمیریوں سمیت والٹ ہام سٹو فاریسٹ کونسل کے میئر، برطانیہکے شیڈو منسٹر برائے انصاف عمران حسین، کشمیر موومنٹ برطانیہکے صدر فہیم کیانی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوامنے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=133007

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں