برطانیہ نے پاکستان میں 7ماہ کے دوران 141.5ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ، انویسٹمنٹ بورڈ

135
Investment Board
Investment Board

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):برطانیہ نے پاکستان میں 7ماہ کے دوران 141.5ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے ۔ سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق 24 ۔ 2023 کے پہلے 7ماہ کے دوران برطانیہ کی جانب سے 141.5ملین ڈالر کی براہ راست( غیر ملکی )سرمایہ کاری کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 4 برسوں کے دورا ن برطانیہ کی جانب سے مجموعی طور پر 356.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی ۔