برطانیہ کے سینئر عہدیداران کا پیمرا ہیڈ آفس کا دورہ‘ چیئرمین ابصار عالم سے ساتھ ملاقات

97

برطانیہ کے سینئر عہدیداران کا پیمرا ہیڈ آفس کا دورہ‘ چیئرمین ابصار عالم سے ساتھ ملاقات ۔ پیمرا اور برطانوی ریگولیٹر ی”آف کیم“ کے درمیان باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) برطانیہ کے سینئر عہدیداران نے جمعرات کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور چیئرمین ابصار عالم کے ساتھ ملاقات میں پیمرا اور برطانوی ریگولیٹری ”آف کیم“ کے درمیان باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پیمرا کا دورہ کرنے والی ٹیم میں برطانوی وزیراعظم کے چیف پریس آفیسر نثار حسین، پاکستان اور جنوبی ایشیاءکیلئے ہیڈ آف ریجنل کمیونیکیشن سیموئل ہیتھ اور مس ہیزل شامل تھیں۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ برطانوی حکومت کس طرح پیمرا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کر سکتی ہے۔ برطانوی عہدیداران کا کہنا تھا کہ پیمرا ”آف کیم“ کے تجربے اور طریقہ کار سے دور رس فوائد حاصل کر سکتی ہے کہ کس طرح عوامی شکایات موثر اور فوری انداز میں نمٹائی جاتی ہیں۔