- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 12 جون(اے پی پی) برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے 10 ڈاﺅنگ سٹریٹ میں پریڈ کے دوران پاکستان کے ہائی کمشنر ابن عباس سے ملاقات کے دوران وزیراعظم محمد نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور ان کےلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8493
- Advertisement -