کوئٹہ۔ 22 اپریل (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں پرترقیاتی کاموں اور شفٹنگ کے کام کے پیشِ نظر 23اپریل سے 25اپریل تک کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجی بند رہے گی۔گرڈاسٹیشن سے منسلک جناح روڈ، سورج گنج بازار،جناح ٹاون، اولڈسمنگلی، پی ٹی وی، عالم خان، مارکرفیکٹری، پی اے ایف، بروری روڈ،
انٹرکنیکٹراور نواں کلی فیڈروں سے صبح 10:30بجے سے سہ پہر3:30 بجے بجلی بندرہے گی۔ اسی طرح سریاب گرڈاسٹیشن کے سمنگلی ایکسپریس، کرانی، اے ون سٹی،واسا، ہزارہ ٹاون، جڑسا، سریاب ٹو، اولڈلیاقت بازار، اولڈو نیو جان محمد، خیر بخش مری، انڈسٹریل، جائنٹ روڈ، منی مارکیٹ اور سیٹلائٹ ٹاون فیڈرزنیز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، داریم،ادیان، کڈنی سینٹر،خروٹ آباد، دوستین، تکاتو، عمر، چشمہ، گارڈ،پی اے ایف فیڈروں سے صبح 10:30 بجے سے 3:30بجے تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں اُسی دنوں میں مری آبادگرڈاسٹیشن کے مری آباد،سیدآباد، کاسی ون، کاسی ٹو، طوغی روڈ، لیاقت بازار اورسٹی فیڈروں سے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔
دریں اثناء نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220 کے وی کوئٹ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن پر ضروری مرمتی کام کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 23اپریل کو صبح10بجے تاشام 4بجے بجلی بندہوگی جس کے باعث اس دورانیہ میں تقریباً 80میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گانیز 24اپریل کو 132کے وی ٹرانسمیشن لائنوں پر کام کے سلسے میں جھل مگسی، بارکھان اور کوہلوگرڈاسٹیشن سے بھی صبح9بجے سے شام4بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔