برٹش کشمیریوں اور برطانوی پاکستانی تنظیموں کا یاسین ملک کی غیر قانونی اور غیر آئینی عمر قید کے خلاف احتجاج

144
برٹش کشمیریوں اور برطانوی پاکستانی تنظیموں کا یاسین ملک کی غیر قانونی اور غیر آئینی عمر قید کے خلاف احتجاج

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):برٹش کشمیریوں اور برطانوی پاکستانی تنظیموں کا بھارتی ہائی کمیش کے باہر یاسین ملک کی غیر قانونی اور غیر آئینی عمر قید کی سزا اور دیگر کشمیری رہنمائوں آسیہ اندرابی، شبیر شاہ ، مسرت عالم بٹ،ظفر اکبر بٹ اور ہزاروں کشمیریوں کو پاپند سلاسل کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں مظاہرین نے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاے ،

راجہ سکندر خان چیرمین پاک کشمیر گلوبل سپریم کونسل ، ریحانہ علی انفارمیشن سیکریٹری تحریک کشمیر برطانیہ ، راجہ عبدالواسع صدر پاکستان سٹو ڈینٹس فیڈریشن لندن اور دیگرمقررین نے کہا ‎کہ ہندوستانی عدالت کی جانب سے یاسین ملک کو سنائی جانے والی سزا غیرقانونی اور غیر آئینی ہے ۔

کشمیرکو متنازعہ علاقہ پوری دنیا نے تسلیم کررکھاہے،کشمیریوں کو آزادی کے لیے جدوجہد کرنے کا حق اقوام متحدہ کے چارٹر او ر سلامتی کونسل کی قراردادیں فراہم کرتی ہیں،کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،

ہندوستان نے دو کروڑ کشمیریوں کو اپنے بنیادی حق سے محروم کررکھا ہے،عالمی برادری نے کشمیریوں کے اس حق کو بھی تسلیم کیا ہوا ہے، مظاہرین نے حریت راہنماوں اور ہزاروں کشمیر نوجوانوں کی گرفتاریوں کی بھرپور مذمت کی ۔