34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومتجارتی خبریںبرکت گروپ پاکستان اور فرائزین گروپ ہالینڈ باہمی اشترک سے خصوصی اقتصادی...

برکت گروپ پاکستان اور فرائزین گروپ ہالینڈ باہمی اشترک سے خصوصی اقتصادی زون فیصل آباد میں برکت فرائزین ایگرو کے نام سے سٹیٹ آف دی آرٹ پروڈکشن پلانٹ لگائیں گے

- Advertisement -

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):برکت گروپ پاکستان اور فرائزین گروپ ہالینڈ باہمی اشترک سے خصوصی اقتصادی زون فیصل آباد میں برکت فرائزین ایگرو کے نام سے سٹیٹ آف دی آرٹ پروڈکشن پلانٹ لگائیں گے ،جس کیلئے سٹاک مارکیٹ سے1.23ارب روپے کی بنیادی پبلک آفر کی گئی ہے۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) اور پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) نے آئی پی او کی مجوزہ تاریخوں کی منظوری دیدی ہے ۔

واضح رہے کہ برکت فرائزین ایگرو نے ابتدائی طور پر 6 کروڑ77 لاکھ 35 ہزار عام حصص کی فروخت سے سٹاک مارکیٹ کے ذریعے 1.23 ارب روپے کی آئی پی او کر رہی ہے ۔ یہ حصص سوفیصد بُک بلڈنگ کے ذریعے 13 روپے فی حصص کی قیمت پر فروخت کئے جائیں گے، جس سے برکت فرائزین ایگروملک کی تاریخ کا سب سےبڑا پیداوار پلانٹ لگائے گی ۔

- Advertisement -

برکت گروپ آف پاکستان قبل ازیں کراچی میں ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ چلا رہاہے جس کی سالانہ پیداوار 17 ہزار ٹن ہے ۔ نئے پلانٹ کی تنصیب سے گروپ کی مجموعی پیداوار 71 فیصد اضافہ سے 29 ہزار ٹن سالانہ تک بڑھ جائے گی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557826

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں