برا زیلیا۔1مئی (اے پی پی):چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے برازیلیا میں قومی سلامتی کے امور کےاعلیٰ سطحی نمائندوں کے 15 ویں برکس اجلاس میں شرکت کی۔چینی میڈیا کے مطابق برکس کے قومی سلامتی کے امور کے لئے اعلیٰ سطحی نمائندوں اور سربراہوں نے اجلاس میں شرکت کی اور بین الاقوامی سلامتی، ثالثی اور تنازعات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی اور سائبر سیکورٹی کو برقرار رکھنے میں برکس ممالک کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس کے موقع پر وانگ ای نے کہا کہ تنازعات کے خاتمہ کیلئے اتحاد ہی واحد امید ہے۔ ہمیں ترقی کے حقوق کا محافظ بننا ہوگا۔ ترقی پذیر ممالک کے لیے ترقیاتی حقوق اور دفاع کے لیے واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔ ہمیں اتحاد اور تعاون میں رہنما بننا ہوگا۔ برکس ممالک کو ایک مثال قائم کرنی چاہیے، برابری اور احترام کی صداقت کے ساتھ دباؤ اور محاذ آرائی کو روکنا چاہیے اور یکجہتی اور تعاون کرنا چاہیئے۔ ہمیں کثیرالجہتی کا محافظ بننا چاہیے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590877