بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی جوانوں سے گفتگو

99

راولپنڈی۔ 16 نومبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے ۔وہ صحرائے چولستان کے خیرپور ٹامیوالی فائرنگ رینج میں پاک فضائیہ اور پاک فوج کی فوجی مشق "رعد البرق ” مشترکہ مشقوں کے مشاہدہ کے بعد مشقوں میں شریک جوانوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے ۔پاک فوج سربراہ کو اپنے درمیان دیکھ کر جوان پرجوش ہو گئے اور خوب نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آئندہ نسلوں کو بہتر اور محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے‘ کامیاب آپریشن ضرب عضب میں ہم نے دشمن کو نیست و نابود کر دیا ہے، اب اس عمل کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔