بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی ملائیشیا کی فوجی قیادت سے ملاقاتیں

165
APP78-17 PUTRAJAYA: August 17 - Minister of Defence, Dato Seri Hishammuddin Tun Hussein receiving Chief of Army Staff General Raheel Sharif at his office. APP

راولپنڈی ۔ 17 اگست (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملائیشیا کے سرکاری دورہ کے دوران فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں جس میںفوجی تعلقات، مشترکہ فوجی تربیت اور دفاعی تعاون سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سرکاری دورہ پر ملائیشیا پہنچے تو انھیں ملائیشیا فوج کے ہیڈکوارٹر میںفوج کے ایک چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا ٹین سری داتو سری حاجی ذولکفل بن محمد سین اور ملائیشیا کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل ٹین سری راجہ محمد آفندی بن راجہ محمد نور سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ ملائیشیا کے آرمی چیف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپنی فوج کے کمانڈروں کا تعارف کرایا اور ملائیشیا کی فوج کے آپریشنل امور اور تربیت کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی ۔آرمی چیف کی ملائشیا کی فوجی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران، فوجی تعلقات، مشترکہ فوجی تربیت اور دفاعی تعاون سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔