
راولپنڈی ۔ 3 اگست (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر ٹامس ڈریو نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی کے امور زیر بحث آئے۔ برطانوی ہائی کمشنر ٹامس ڈریو نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاک فوج کی کوششوں کا اعتراف کیا اور سراہا۔