- Advertisement -
برلن ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کو تیار رہنا چاہیے کہ ایسا امکان موجود ہے کہ بریگزٹ کے بارے میں برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین کوئی ڈیل نہیں ہو سکے۔ برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے برسلز میں یورپی رہنماو¿ں کے سامنے بریگزٹ مذاکراتی عمل کی بحالی کی خاطر ایک نیا مسودہ پیش کریں گی۔ اس تناظر میں مرکل نے کہا کہ توقع ہے کہ اس عمل میں کامیابی مل جائے گی لیکن یورپی ممالک کو ہر صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118069
- Advertisement -