27.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںبزنس مانیٹر انٹرنیشنل نے آئندہ 10 سالوں کے دوران پاکستان کی ایشیاءاور...

بزنس مانیٹر انٹرنیشنل نے آئندہ 10 سالوں کے دوران پاکستان کی ایشیاءاور افریقہ کی صف اول کی 10 ابھرتی ہوئی منڈیوں میں شامل ہونے کی پیشنگوئی کر دی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) عالمی مالیاتی مارکیٹوں کا تجزیہ کرنے والی فرم بزنس مانیٹر انٹرنیشنل نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کے پیش نظر آئندہ 10 سالوں کے دوران پاکستان کے ایشیاءاور افریقہ کی صف اول کی 10 ابھرتی ہوئی منڈیوں میں شامل ہونے کی پیشنگوئی کر دی۔ بی ایم آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا اس وقت بنیادی شعبہ ایگری بزنس ہے اور ٹیکسٹائل و چاول اس کی اہم برآمدات ہیں جو آئندہ سالوں میں مینوفیکچرنگ حب بن جائے گا۔ بی ایم آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کے آٹو موٹو اور ٹیکسٹائل کے شعبے تیز ترین شرح نمو دکھا رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کم لاگت اور بہتر ترسیل کے ساتھ توانائی کی دستیابی سے پاکستان میں ڈومیسٹک مینوفیکچرنگ سرمایہ کاری ہو گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=14192

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں