33.8 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومتجارتی خبریںبزنس کمیونٹی کی پوری توجہ صنعت و تجارت پر ہے جس کو...

بزنس کمیونٹی کی پوری توجہ صنعت و تجارت پر ہے جس کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جا سکتا،صدر فیصل آباد چیمبر ریحان نسیم بھراڑہ

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 24 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کی پوری توجہ صنعت و تجارت پر ہے جس کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جا سکتا۔ ویلیو ایڈڈ سیکٹر سے متعلقہ تمام ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنزکے عہدیداران کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ نہروں کا مسئلہ خالصتاً سیاسی ہے جس سے بزنس کمیونٹی کا قطعاً کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے راستے بند ہونے کی وجہ سے ٹیکسٹائل اور دیگر مصنوعات کے 500سے زائد کنٹینرز جبکہ سبزیوں اور پھلوں کے ڈھائی سو کنٹینر مختلف جگہوں پر رکے ہوئے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اُن کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک برآمدات کو بڑھانے کےلئے ضروری سہولتیں مہیا کرتے ہیں جبکہ یہاں برآمدات کی راہ میں بلاجواز رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587067

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں