اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ بس ریپڈ ٹرانس (بی آر ٹی) پشاورنے فضائی آلودگی کےاخراج کو کم کرنے کے لئے پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ 2022 میں شمولیت کامنفرداعزا ز حاصل کر لیا ہے۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت ، وزیراعلیٰ محمود خان اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی پشاور بین الاقوامی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہے جس میں بھارت، امریکہ، روس سمیت 31 ممالک شامل ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کو پشاور کے رہائشیوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے، گرین ہاؤس گیسز اور فضائی آلودگی کے اخراج کو کم کرنے کی وجہ سے پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ 2022 میں شامل کیا گیا ہے۔ بس ریپیڈ ٹرانس پشاور کے عملے کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔