بشار الاسدکے حامی یہاں پناہ حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں، جرمنی

136

برلن ۔16دسمبر (اے پی پی):جرمنی نے متنبہ کیاہے کہ بشار الاسدکے حامی یہاں پناہ حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں۔

العربیہ کے مطابق جرمنی کی وزیرِ خارجہ اینالینا بیرباک نے معزول شامی حکومت کے دوران مظالم میں ملوث کسی بھی شامی کو اپنے ملک میں پناہ لینے کے خلاف تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں قانون کی پوری طاقت کا سامنا کرنا ہو گا۔

وزیرِ خارجہ نے کہاکہ بشار الاسد کے دور میں تشدد کرنے والوں میں سے کچھ اب جرمنی فرار ہونے پر غور کر رہے ہوں لیکن میں واضح طور پر صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ ہم حکومت کے تمام حواریوں کو ان کے خوفناک جرائم کے لیے قانون کی پوری طاقت کے ساتھ احتساب کے کٹہرے میں لائیں گے۔

بیرباک نے بین الاقوامی سکیورٹی حکام اور انٹیلی جنس سروسز سے ایک ساتھ کام کرنے کا مطالبہ کیا۔