22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومضلعی خبریںبغیر پرمٹ، بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بھاری چالان...

بغیر پرمٹ، بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بھاری چالان اور گاڑی تھانے منتقل ہوگی۔لین وائلیشن، ون ویلنگ اور اوور لوڈنگ پر بھی بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا،اسلام آباد ٹریفک پولیس

- Advertisement -

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی سخت حکمت عملی جاری ۔ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر اب بھاری جرمانہ عائد ہوگا ور سواری تھانے منتقل ہوگی۔پولیس ترجمان کے مطابق بغیر پرمٹ، بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بھاری چالان اور گاڑی تھانے منتقل ہوگی۔لین وائلیشن، ون ویلنگ اور اوور لوڈنگ پر بھی بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

چیف ٹریفک پولیس کیپٹن ریٹائرڈ ذیشان حیدر نے کہا کہ ںغیر ڈرائیونگ لائسنس وفاقی دارالحکومت میں گاڑی چلانے کی ہرگز اجازت نہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب فی الفور بلا تفریق کاروائیاں ہونگی،ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور اپنی زندگی محفوظ بنائیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں