نئی دہلی ۔ 02 فروری (اے پی پی) دوسرے ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں (کل) جمعہ کو آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، پاکستان ٹیم مسلسل تین میچز جیت کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر چکی ہے، پاکستانی بلائنڈ ٹیم نے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ، دوسرے میچ میں انگلینڈ اور تیسرے میچ میں روایتی حریف اور دفاعی چیمپیئن بھارت کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔