بلاول اپنی نالائقی اور نااہلی کا ملبہ دوسروں پر نہ ڈالیں، غریبوں اور مزدوروں کے حقوق کا راگ الاپنے والوں نے پنشنرز تک کو نہیں بخشا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل

121
‏وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،اہم امور پر غور کیا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا ٹویٹ
‏وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،اہم امور پر غور کیا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا ٹویٹ

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول اپنی نالائقی اور نااہلی کا ملبہ دوسروں پر نہ ڈالیں، آپ اتنے لاعلم ہیں کہ نہیں پتہ کہ آپ کے اپنے صوبے میں دو ہزار 25 ملین کیوبک فٹ گیس پیدا ہوتی ہے۔اس میں 1784 ملین کیوبک فٹ سندھ استعمال کرتا ہے جبکہ 200 ملین کیوبیک فٹ پاور اور فرٹیلائزرز پلانٹس کو مہیا ہوتی ہے۔صرف ایک سو دس ملین کیوبک فیٹ سندھ سے باہر جاتی ہے۔ وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ غریبوں اور مزدوروں کے حقوق کا راگ الاپنے والوں نے پنشنرز تک کو نہیں بخشا۔آپ کے وزیر اعلی کےماتحت محکمہ خزانہ میں سوا 2 ارب کا فراڈ پنشنرز فنڈ میں سامنے آیا۔جعلی پنشنرز اور جعلی اکاؤنٹ بنا ئے گئے۔ سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ 95 فیصد جعلی بینک اکاؤنٹس کا کھرا آپ کے وزیر اعلی کے آبائی ضلع دادو میں جاتا ہے۔ ۔قوم نہیں بھولی جب آپ نے گندم کو ریلیز نہ کرکے گندم کی قلت پیدا کی اور سندھ کے عوام کو مہنگا آٹا بیچا۔ انہوں نے کہا کہ غریب کی کٹیا اجاڑ کر سوئس اکاونٹس بھرے اور سرے محل تعمیر کیے۔ بلاول بھٹو الیکشن کمیشن کو دھمکانے کی بجائے اپنی جماعت کی فارن فنڈنگ کے حوالے سے جواب دیں۔ سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ پر ہونے والی تعمیروترقی وفاق کی جانب سے سندھ کے عوام کے لیے تحفہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جب سیاست اہلیت کی بجائے وراثت کی بنیاد پر ملے تو یہی حال ہوتا ہے جو آج پی ڈی ایم کا ہے۔پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ چکی ہے۔ذاتی مفادات کے دفاع کی تحریک میدانوں، مرکزی شاہراہوں سے سمٹ کر گلی محلوں اور تنگ و تاریک چوراہوں تک محدود ہو چکی ہے۔بلاول صاحب آپ کی سیاست جھوٹ فریب اور کرپشن پر مبنی ہے