بلاول بھٹو ایم این اے فضل شاہ کے گھر پہنچ گئے ،والده کے انتقال پر اظہار تعزیت

261

سکھر۔ 05 اپریل (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو رانی پور جیلانی ہاؤس پہنچ گئے، ایم این اے فضل شاہ سے تعزیت کی ۔

بدھ کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رانی پور جیلانی ہاؤس پہنچے جہاں انهوں نے ایم این سید فضل علی شاہ اور صوبائی وزیر اوقاف پیر سید احمد رضا شاہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، سید خورشید شاہ سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ اور دیگر اہم شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔