بلاول بھٹو زرداری کا ایران بس حادثے میں پاکستانی زائرین کی اموات پر افسوس کا اظہار

137
Bilawal Bhutto Zardari
Bilawal Bhutto Zardari

کراچی۔ 21 اگست (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیاہے۔میڈیا سیل بلاول ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل رنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ المناک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارتِ خارجہ اور تہران میں پاکستانی سفارتخانہ کے متعلقہ حکام متاثرہ خاندانوں سے رابطے میں رہیں،امید ہے پاکستانی شہریوں کی نعشیں وطن لانے کے لیے متعلقہ حکام و ادارے اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ایران بس حادثہ میں زخمی پاکستانیوں کے بہتر علاج معالجے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے حادثہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے بلند درجات کی دعا بھی کی ۔