بلاول بھٹو زرداری کا بلوچستان کے پارٹی رہنما حضور بخش نیچاری سے اظہار تعزیت

262
بلاول بھٹو زرداری کی باجوڑ میں جے یو آئی ف کے کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت

کراچی ۔12فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کےچئیرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے پارٹی رہنما حضور بخش نیچاری سے تعزیت کا اظہار کیا۔میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے حضور بخش نیچاری سے ان کے فرزند صدام حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں،دعاگو ہوں اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔