بلاول بھٹو زرداری کا لسبیلہ مسافر بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

238
بلاول بھٹو

کراچی۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےبلوچستان کے علاقہ لسبیلہ میں کوچ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس دردناک حادثے پر پورا ملک غمزدہ ہے،حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ متعلقہ حکام حادثے کے اسباب معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کریں تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔