کراچی۔7مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن و سابق ناظم پشاور اعظم آفریدی سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے لیے جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔