بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں’’ ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ ‘‘کے قیام کی منظوری بڑی کامیابی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

118
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں جی 77اور چین کے پلیٹ فارم سے شرم الشیخ میں کاپ۔27کے موقع پر پاکستان کی لابنگ اور مسلسل محنت سے کئے گئے مذاکرات کے نتیجہ میں ” ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کے قیام ” کی منظوری دی گئی ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے دو چار ترقی پذیر ممالک کے نقصانات اور ان کے اسباب کے خاتمہ کی بھرپور حمایت کی ۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت جی 77اور چین وزراء خارجہ کے نیویارک میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر اس کی توثیق کی گئی ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ کاپ۔27کے دوران ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کا قیام پاکستان اور تمام ترقی پذیر ممالک کیلئے بڑی کامیابی ہے۔