بلاول بھٹو زرداری کی ضلع کیچ میں سکیورٹی فورس پر دہشتگرد انہ حملہ کی مذمت

82
بلاول بھٹوزرداری

کراچی۔1اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد انہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں 4 اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہارکیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید ہونے والے نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید کی قربانی رائیگاں نہیں جائےگی، دہشتگردوں سے شہید اہلکاروں کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیں گے۔