بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت

100
بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت
بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت کی۔

جمعہ کو پی پی پی کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت کی۔

جمعیت علمائے اسلام کے وفد میں ترجمان اسلم غوری اور امیر جمعیت علمائے اسلام فاٹا مولانا جمال الدین جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں نوید قمر، مرتضی وہاب اور جمیل سومرو شامل تھے۔