بلاول کا نواب شاہ کے سیاسی و سماجی شخصیت رئیس ایوب رند کے انتقال پر اظہار افسوس

93
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی۔ 29 ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نواب شاہ کے سیاسی و سماجی شخصیت رئیس ایوب رند کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے مرحوم کے لیے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس کی دعا کی ہے۔